ہفتہ، 19 اپریل، 2014

حامد میر پر حملہ قابل مذمت لیکن آئی ایس آئی پر بغیر ثبوت کے الزام بھی قابل تحسین نہیں۔ یو نس مجاز ۔


حامد میر پر حملہ قابل مذمت لیکن آئی ایس آئی پر بغیر ثبوت کے الزام بھی قابل
تحسین نہیں۔
یو نس مجاز
حامد میر کے نظریات و خیالات سے اختلاف کے باوجود ان پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن یہ بھی انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ جیو نیوز اور حامد میر کے بھائی عامر میر نے بلا کسی ثبوت کے قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی اور اس کے چیف پر حملے کی ذمہداری ڈال دی ہے جس کی آئی ایس پی آر نے ایک پریس ریلز کے ذریعے نہ صرف تردید کی ہے بلکہ حامد میر پر حملے کی مذمت کی ہے ،لگتا ہے کوئی تیسری قوت یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے کے لئے سر گرمِ عمل ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ آئی ایس آئی اس نازک دور میں اس طرح کے واقعہ میں ملوث ہو سکتی ہے انصار عباسی ،احمد نورانی کو خفیہ دھمکیاں اور اب حامد میر پر حملہ ایسے عناصر کی کارستانی ہے جو پاکستان کی فوج اور خفیہ ادارے کو بدنام کرنے کی ایک منظم مہم ایک عرصہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں میڈیا اور ان اداروں کو لڑانے کی اس سازش کو جیو نیوز والوں کو بھی سمجنا چائیے اور اپنی اداؤن پر بھی غور کرنا چائیے جو جمہوریت اور آزادی صحافت کے نام پر دانستہ یا نا دانستہ جس غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں اس پر ایک عام پاکستانی خوش نہیں ہے کیونکہ یہ ملک کی خدمت نہیں ،مغربی میڈیا بھی آزادی کا علمبردار ہونے کے باوجود اپنے قومی مفادات پر کمپرومائز نہیں کرتا ،لیکن پاکستانی میڈیا نے آزادی کے نام پر ملک دشمنی کا جو کھیلواڑ کر رکھا ہے عام پاکستانی اس سے سخت نالاں ہے اس لئے اپنی آزادی کو دوسرے کی ناک تک نہ جانے دیا جائے ،اور قومی سلامتی کے اداروں کو اس طرح بدنام کرنے کی مہم بند کی جائے ،،،اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ آج مغربی میڈایا سمیت بھارتی میڈیا جو ہماری قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پرپیگنڈا کر رہا ہے اس کے بھر پور مواقع جیو نیوز اور اس کے اینکر اپنی لبرل ازم کے نام پر فراہم کرتے چلے آرہے ہیں جو کسر رہتی تھی وہ حامد میر کے حملے نے پوری کر دی ہے اور ہمارے دشمن یہی چاہتے تھے ایسے میں آئی ایس آئی جو قومی سلامتی کی ذمہدار ہے کیسے ایسی حرکت کر سکتی ہے ،پلیز سمجھنے کی کوشش کیجیے ،،گھر کے اختلافات کو گھر میں رہنے دیجیئے ذاتی مفادات اور رنجشوں کی آڑ میں ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیے ، ایک اطلاع کے مطابق طالبان پنجاب چیپٹر نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ،،اللہ تعالیٰ حامد میر کو صحت کاملہ عطا کرے، آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں