بدھ، 29 جنوری، 2014

ہری پور، مسلم لیگ ن نے سیٹ جیت لی عمر ایوب کامیاب

عمر ایوب خان مسلم لیگ ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ونر
راجہ ڈاکٹر عامر زمان تحریک انصاف رنر
    ہری پور، مسلم لیگ ن نے سیٹ جیت لی عمر ایوب کامیاب،
ہری پور این اے 19 میں 7پولنگ اسٹیشنوں کے دوبارہ انتخاب کے بعد  نتائج بدل گئے ۔ ن لیگ کے عمر ایوب فاتح قرار پائے۔ ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19پر جہاں پر ن لیگ کے امیدوار عمر ایوب کی دائر کردہ انتخابی غداری کو الیکشن ٹریبونل نے قبول کرتے ہوئے 7پولنگ اسٹشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا  لیکن راجہ عامر زمان نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد 29 جنوری کو الیکشن کا انعقاد کیا گیا  گزشتہ روز سارا دن پولنگ کا عمل جاری رہا سات پولنگ اسٹشینوں میں عمر ایوب نے 2922ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان صرف 2285ووٹ حاصل کرسکے۔ اس طرح مجموعی طور پر عمر ایوب نے 1،19339 حاصل کےئے جبکہ راجہ عامر زمان نے 1،18742ووٹ حاصل کرسکے۔ اس طرح عمر ایوب 597ووٹوں کی  برتری سے کامیاب ٹھرئے۔ خیال رہے کہ 13 مئی 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان 1،16579ووٹ حاصل کرکے کامیاب ٹھرئے تھے اور عمر ایوب نے 1،14374ووٹ حاصل کےئے تھے اس وقت راجہ عامرزمان کو2205 ووٹوں کی برتری حاصل تھی مگر 7پولنگ اسٹشینوں پر دوبارہ الیکشن نے مجموعی نتائج  تبدیل کر دیئے ہیں۔عمر ایوب پہلے بھی جنرل مشرف کے دور میں وزیر مملکت خزانہ رہ چکے ہیں ،عوام ان سے توقع کر رہے ہیں کہ ان کی پارٹی مرکز میں حکومت میں اس لئے ہری پور کے چند بڑے مسائل حل ہوں گے جن میں خانپور روڈ کی از سرِ نو تعمیر از حد ضروری ہے ۔روڈ کی خرابی کی وجہ سے جہاں ہزارہ بھر کی عوام کو تکلیف اور دشواری کا سامنا ہے وہاں حطار روڈ پر ٹریفک کے دبآ سے روڈ اکثر اوقت بلاک رہتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح ضلع ہری پور کے ایک بڑے حلقہ میں سوئی گیئس نہیں ہے اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی جس سے یقینا عمر ایوب ۤگاہ ہیں ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں